کھانا کھانے کے چمچے کا اس خاص طریقے سے استعمال ، آپ کو جوان اور خوبصورت بنا دے

image

ویسے تو یہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے دس سال چھوٹی نظر آۓ تاکہ وہ اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بول سکے اور دنیا والے اس کے اس جھوٹ پر یقین بھی کر لیں

عمر چھپانے کے لیۓ چہرے کی جلد کا صاف شفاف اور جھریوں سے پاک ہونا ضروری ہے کیوں کہ یہی وہ دو کمزوریاں ہوتی ہیں جو آپ کی اصل عمر کی چغلی کھالیتی ہیں

چمچے کے ذریعے جوان نظر آنے کے ٹوٹکے

آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جس میں بغیر خرچ کیۓ گھر میں موجود کھانے کے چمچے کی مدد سے کچھ خاص ورزشیں کر کے جھریوں کو غائب کر کے جوانوں کی طرح جلد حاصل کی جا سکتی ہے

1: ڈھلکتی جلد کو ٹائٹ کریں

عمر کے اثرات سب سے پہلے آپ کی جلد پر سامنے آنا شروع ہوتے ہیں جو کہ ڈھلک جاتی ہے اس کو شو بز سے بڑے لوگ تو پلاسٹک سرجری اور دوسرے طریقوں سے ٹائٹ کروا لیتے ہیں مگر آج ہم آپ کو مفت میں جلد کو ٹائٹ کرنے کا طریقہ بتائيں گے اس کے لیۓ‎ آپ نے کھانا کھانے کے چمچے کے پچھلے حصے کو ہونٹوں کے درمیان دبا کر پکڑ لینا ہے اور جبڑوں کے زور سے اس چمچے کو اوپر اٹھانے کی کوشش کریں یہ مشق دس بار کریں

اس کے بعد اس چمچے کو منہ میں لے کر ہی مسکرائیں اور دس سیکنڈ تک اس حالت کو برقرار رکھیں اور اس کے بعد چہرے کو واپس پہلی حالت میں لے آئيں اس عمل کو چند بار دہرائيں

ان مشقوں سے جلد ٹائٹ ہو جاۓ گی اور آپ عمر سے کم نظر آنے لگیں گی

2: ہونٹوں کے گرد لکیریں صاف کرنے کے لیۓ

عام طور پر عمر کے ساتھ ہونٹوں کے گرد ایسی لکیریں بن جاتی ہیں جو انسان کو عمر رسیدہ ثابت کرتی ہیں ایسی صورت میں اپنے ہونٹوں کو اندر کی طرف دبا لیں اور ان کے درمیان چمچ کو تصویر کے مطابق پھنسا لیں اور اس عمل کو دس سیکنڈ تک کریں اور اس کے بعد چمچ کو کھینچ کر نکال لیں اس عمل کو چار بار دہرائیں

اس طریقے سے ہونٹوں کے گرد بننے والی لکیریں صاف ہو جائیں گی

3: تھوڑی کے نیچے کی ڈھلکتی کھال کو ٹھیک کرنا

تھوڑی کے نیچے عمر کے ساتھ ساتھ کھال لٹک جاتی ہے جس کی وجہ سے عمر کے اثرات چہرے کے ساتھ ساتھ گردن پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں

اس مشق کے لیۓ سر کو پیچھے کی طرف اس طرح موڑیں کہ چہرہ اوپر کی جانب اٹھ جاۓ اس کے بعد نچلے ہونٹ کو باہر کی طرف کریں اور اس پر ایک چمچہ رکھ دیں کوشش کریں کہ نچلا ہونٹ اس کو توازن کے ساتھ سنبھال سکے۔

دس سیکنڈ تک نچلے ہونٹ پر چمچہ رکھے رہنے دیں اس کے بعد ہٹا لیں اس مشق کو چار سے پانچ بار دہرائیں

یہ تمام مشقیں روزانہ کریں کچھ ہی دنوں میں آپ کو چہرے پر فرق نظر آنا شروع ہو جاۓ گا ۔ یہ تمام مشقیں یوگا ماہرین کی بتائی ہوئی مشقیں ہیں اور ان پر اعتماد کے ساتھ عمل کریں اور فائدہ پائيں

You May Also Like :
مزید

Spoon Se Skin Tight Kaise Karen

Spoon Se Skin Tight Kaise Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Spoon Se Skin Tight Kaise Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.