کیا آپ بھی جلد پر پڑنے والے اسٹریچ مارکس ختم کرنا چاہتے ہیں؟ جانئے بنا کریم کے اسے دور کرنے کے کچھ آسان طریقے

image

جلد پر کھنچاو سے پڑنے والے سٹریچ مارکس یا نشانات اس وقت ہوتے ہیں جب آپ کی جلد تیزی سے پھیلتی یا سکڑتی ہے، اس کے نشان آپ کی جلد پر لکیروں کے بینڈ کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ نشانات مرد اور عورت دونوں کے لیے ناپسندیدہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ جلد پر دھبوں کی صورت میں دیکھائی دیتے ہیں اور عام طور پر کاندھوں، کمر، کولہوں، پیٹ اور چھاتی وغیرہ پر بن جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے ان سٹریچ مارکس کو ختم کرنے کے لیے چند بہترین گھریلو ٹوٹکے کو شامل جو ان مارکس کو تیزی سے ختم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

سٹریچ مارکس دور کرنے کے طریقے:

ایلوویرا:

سٹریچ کے نشانات دور کرنے کے لیے ایلوویرا کے پتّے سے جیل نکال لیں اور اس جیل کو سٹریچ کے نشانات پر اچھی طرح مساج کر کے 20 سے 40 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد دھو دیں۔ ایلوویرا جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے اور اس پر پڑنے والے کھنچاؤ کے نشانات کو ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتا ہے، آپ ایلوویرا کے اس جیل میں ناریل کا تیل بھی شامل کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے اس کی افادیت میں اور اضافہ ہو جائے گا۔

ناریل کا تیل:

ناریل کے تیل میں بہت سی ایسی خوبیاں ہیں جو اسے جلد کے لیے انتہائی مُفید بنا دیتی ہیں اور اگر آپ اسے سکن پر پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، اسے نیم گرم کرکے دن میں 2 سے 3 بار اس جگہ پر لگا کے مالش کریں۔ یہ اُن نشانات پر پڑنے والی لالی میں کمی لائے گا اور آہستہ آہستہ جلد سے ان کو ختم بھی کردے گا۔

آلو، ایک قدرتی بلیچ:

آلو ایک قدرتی بلیچ ہے اور یہ جلد پر پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک آلو لیکر اسے پیس لیں اور اسکا جُوس نکال کر سٹریچ کے نشانات پر چھلکے کے ساتھ اچھی طرح ملیں اور پھر 30 منٹ بعد پانی سے دھو لیں یا نہا لیں اور یہ عمل روزانہ دہراتے رہیں بہت جلد اس کے بہتر نتائج آپ کو دیکھائی دینا شروع ہو جائیں گے۔

لیموں اور چینی:

اگر یہ نشانات بغلوں میں ہیں تو اس کے لیے 4/1 کپ ناریل یا بادام کا تیل لیکر اس میں 1 کپ چینی مکس کر لیں اور پھر لیموں کا رس شامل کر کے اس مرکب کو سٹریچ کے نشانات پر 8 سے 10 منٹ ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں اور اس عمل کو مسلسل جاری رکھیں جب تک نشان ختم نہیں ہو جاتے۔

You May Also Like :
مزید

Stretch Marks Khatam Karne Ka Tarika

Stretch Marks Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Stretch Marks Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.