اونچی ہیلز پہننے کے بعد پاؤں میں سوجن کیوں ہوتی ہے؟ جانیے اس کو ختم کرنے اور پاؤں کو خوبصورت بنانے کی آسان ٹپس!

image

فیشن کرنے کے لئے اچھے کپڑے اور اچھا میک اپ ہی ضروری نہیں ہوتا، اچھے جوتے اور سینڈل بھی ضروری ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ہائی ہیلز کا تو فیشن ہمیشہ ہی ان رہتا ہے لیکن ان کو پہننے کے بعد خواتین کے پاؤں سوج جاتے ہیں اور پیروں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے کہ اونچی ہیل پہننے کے بعد آپ کے پیر درد کرنے شروع ہو جاتے ہیں؟

"جب آپ اونچی ہیلز والی سینڈل پہنتے ہیں تو آپ کی ایڑھی زمین سے اوپر اٹھ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں آپ کا جسم آگے کی جانب بڑھنے لگتا ہے ۔"

پروفیسر کیون نیٹٹو:

کرٹن یونیورسٹی کے اسکول آف فزیوتھیراپی اور ورزش سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیون نیٹٹو نے ہفنگٹن پوسٹ آسٹریلیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ: "جب پاؤں میں اونچی ہیل ہوتی ہے تو ہیل کا جھکاؤ آگے کی جانب ہوتا ہے اس سے آپ کا پیر مزاحمت پیدا کرتا ہے کہ وہ خود کو پیچھے کی جانب دکھیلتا ہے، اس دھکم پیل میں جو پیر اور اس کی رگوں کے اندر ہوتی ہے، اس سے خون کی روانی بھی راستے بدلتی ہے اور پھر یہی وجہ ہے کہ پریشر حد سے بڑھنے کی وجہ سے گٹھنوں اور پیروں کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔''

باقاعدگی سے اونچی ہیل پہننے والی خواتین کے گھٹنوں میں کارٹیلیجز مسلز کے کھچاؤ کی وجہ سے بھی درد اور تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

آج ہماری ویب کے وومن کارنر میں اس سوجن اور تکلیف سے بچنے کے لئے کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جو معیاری بھی ہیں اور سستے بھی ہیں اور پھر وہ خواتین جنہیں اونچی ایڑھی پہننے کا شوق ہے وہ یقیناً اس کو ضرور پسند کریں گیں۔

ہیلز پاؤڈر:

٭ بازاروں میں بآسانی ہیلز پاؤڈر دستیاب ہیں جس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی آپ اونچی ہیلز پہننے لگیں، اس سے قبل اس پاؤڈر کو پاؤں میں لگالیں۔ دراصل یہ پاؤڈر پیروں میں پڑنے والے نشانات سے بچاتا بھی ہے اور سوجن کے اثر کو کنٹرول بھی کرتا ہے۔

جرابیں:

٭ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایسی ہیلز سوکس (ہیلز کے اندر پہنی جانے والی جرابیں) خرید لیں اور ان کو پہن کر ہیلز کا استعمال کریں تاکہ آپ کے پیروں اور گھٹنوں میں تکلیف نہ رہے۔

بیکنگ پاؤڈر :

٭ اس کے علاوہ یہ طریقہ بھی ہے کہ آپ ہیلز کو پہننے سے قبل پاؤں میں بیکنگ پاؤڈر لگالیں، اس سے پیروں میں نشانات نہیں ہوں گے یا اگر ہوجائیں تو سوجن اور درد میں کمی رہے گی۔

سوجن سے ہونے والا درد:

٭ عام طور پر خواتین کو ہیلز پہننے کی وجہ سے پیروں میں درد ہو جاتا ہے گٹھنوں میں تکلیف ہو جاتی ہے، اس سے بچنے کا یہ طریقہ ہے کہ آپ ڈسپرن کی گولی کو پانی میں ڈبوئیں اور اس میں پاؤں کو 15 منٹ کے لئے ڈبو دیں، یہ آپ کے لئے بہت فائدے مند نسخہ ہے۔

You May Also Like :
مزید

Sujan Khatam Karne Ka Tarika

Sujan Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Sujan Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.