دھوپ میں نکلنے سے جلد دو رنگ کی ہو گئی ہے؟ جانیں ڈاکٹر بلقیس کا ایک ایسا نسخہ، جو جھلسی ہوئی جلد کو صاف اور تر و تازہ کرے

image

گرمیاں آتے ہی سورج کا پارہ چڑھ جاتا ہے اور ایسے میں اسکی تپش سے کوئی بچ نہیں پاتا، بس تھوڑی دیر کیلیئے گھر سے باہر کیا نکلو سارا رنگ خراب ہوجاتا ہے۔ اور اگر آپ کا روز باہر آنے جانے کا کام ہو تو پھر جلد بری طرح جھلس جاتی ہے اور چہرے ہاتھ وغیرہ کا رنگ، دو رنگوں کا ہوجاتا ہے جسے سن برن یا ٹیننگ بھی کہتے ہیں۔

خواتین کی اس پریشانی کو دور کرنے اور ان کے حسن کو نکھارنے کیلیئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک فیس پیک کا نسخہ شئیر کیا، جو کہ ان کا آزمودہ تھا۔ اس سے جھلسی ہوئی جلد میں تازگی آئے گی اور رنگ بھی صاف ہوگا۔

فیس پیک کیلیئے درکار اجزاء:

۔ سردہ 1 پھانک (سلائس)

۔ نرم خوبانی 4 سے 5 عدد

۔ ٹی وائٹنر آدھا کپ

بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے سردے اور خوبانی کے ٹکڑے کر کے ان کو بلینڈ کریں اور پیسٹ بنالیں

۔ اب اس میں ٹی وائٹنر (پاؤڈر والا دودھ) شامل کر کے پیسٹ کو گاڑھا کرلیں

۔ اسکے بعد کانچ کی بوتل میں بھر کر ڈھکن لگائیں اور فریج میں رکھ دیں، اگر لائٹ بہت جاتی ہو تو اس پیسٹ کے کیوبز بنا کر رکھ لیں

۔ اب جب بھی آپ باہر دھوپ سے آئیں تو منہ ہاتھ دھونے کے بعد اس ماسک کوو فیس اور ہاتھوں پر لگائیں، اسکی ٹھنڈک سے آپ کی جلد کو آرام بھی ملے گا اور وہ خراب بھی نہیں ہوگی

You May Also Like :
مزید

Sun Tan Remedy By Dr Bilquis

Sun Tan Remedy By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Sun Tan Remedy By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.