سرجری سے چہرہ اتنا بگڑا کہ پہچاننا مشکل ہوگیا ۔۔ اداکارہ کو سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا

image

بھارتی اداکارہ سُواتی ستیش کے دانتوں کی غلط سرجری ہونے کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سواتی ستیش نے دانت کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے روٹ کینال سرجری کروائی تھی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث 20 دن تک درد ختم نہ ہوا اور ساتھ ہی چہرہ بھی سوج گیا۔ سوجن اتنی بڑھ گئی کہ چہرہ بگڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی ناک، منہ اور ہونٹ سوج کر لٹک گئے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے مجھے کہا تھا کہ چہرہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہو جائے گا لیکن سرجری کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے کئی دنوں سے گھر سے باہر بھی نہیں نکل رہی اور تمام پروجیکٹس بھی کینسل کر دیے ہیں۔ میں ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔

You May Also Like :
مزید

Surgery Se Chehra Bigad Gaya

Surgery Se Chehra Bigad Gaya - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Surgery Se Chehra Bigad Gaya. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.