ڈاکٹر بلقیس نے بتایا بالوں سے خشکی ختم کرنے کا ایسا طریقہ جس کے بعد مہنگے شیمپو کی ضرورت نہیں پڑے گی

image

سردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو بالوں میں خشکی اتنی زیادہ وہ جاتی ہے کہ وہ پیشانی کے اوپر تک نظر آتی ہے اور کپڑوں پر جھڑتی ہوئی نظر آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سردی میں خشک موسم بھی بالوں میں خشکی کے ذرات کو فعال کردیتا ہے اور جلد کی اوپری سطح پر موجود تمام تر مردہ خلیات جلد کے اوپر خشکی صورت میں نظر آنے لگتے ہیں جس کو چھپانے کے لیئے خواتین سر پر دوپٹہ اوڑھے رکھتی ہیں اور پورا دن دوپٹہ پہننے اور بالوں میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے نمی اور پسینہ مزید خشکی کو بڑھا دیتا ہے۔

آپ کی اس مشکل کو صرف 1 گھنٹے میں آسان کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بتائی ایسی خاص ٹپ جس کے لئے کچھ اجزاء آپ کے گھر میں موجود ہیں ۔

ٹپ:

٭ ایک ٹماٹر کو درمیان سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں اور اس کے بیچ نکال کر الگ کر لیں۔

٭ اب اس ٹماٹر کے اندر والے حصے کو چینی اور ہلدی میں ڈپ کریں کہ دونوں اجزاء اندر تک ٹماٹر میں جزب ہو جائیں۔

٭ پھر اس ٹماٹر کو اپنے بالوں کی جڑوں میں اور پیشانی کے اوپر جہاں خشکی ہے وہاں رگڑیں اور اچھی طرح مساج کرتی رہیں اور یہ مساج آدھے گھنٹے تک کریں تا کہ بالوں کی جڑیں نرم و ملائم ہو جائیں۔

٭ اب ایک ٹماٹر کا جوس نکالیں اور اس میں کالی مرچ کی ایک چٹکی، ایک چمچ آملہ پاؤڈر، ایک انڈہ، ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر، ایک چمچ تیل اور ایک چمچ میتھی دانے کا پاؤڈر شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔

٭ اور مساج کرنے کے فوری بعد یہ پیسٹ بالوں میں لگائیں اور بیس گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ اب ایک لیموں کا رس، دو چمچ دہی اور جامن کا سرکہ یا سیب کا سرکہ دو چمچ مکس کریں اور دس منٹ کے لئے بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں۔

٭اس کے بعد سادے پانی سے بالوں کو دھو لیں۔

٭ لیجیئے خشکی کا ایک گھنٹے میں مکمل ٹریٹمنٹ ہو گیا ہے اب اس نسخے کو ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کریں ، اس سے نہ سرف خشکی دور ہوگی بلکے بال لمبے، گھنے اور مضبوط بھی ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Tamatar Se Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika

Tamatar Se Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Tamatar Se Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.