صرف چہرہ چمکتا اور صاف ستھرا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہوتی، ہم لوگ اپنے چہروں کو خوبصورت بنانے میں اپنی کہنیوں، گٹھنوں اور گردن کی طرف توجہ دینا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم ایسے کپڑے تلاش کرتے ہیں جن میں گردن نظر نہ آئے، آستین پوری یا کوارٹر پہنتے ہیں کہ کہیں کسی کو کالی کہنی نظر نہ آئے، کہیں انگلیوں کے کالے پوروں پر کسی کی نظر نہ جائے، لیکن اپنے ان حصوں کا خیال نہیں رکھتے ہیں، ایسے میں آج ہماری ویب ان تما پریشان حال خواتین کے لئے سستے اور گھریلو نسخے لے کر آئی ہے جو اسکن ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں:
گردن:
٭ جن کی گردن کالی ہے، ان خواتین کو چاہیئے کہ وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ ایک چمچ تبت سنو کریم، دو چمچ دودھ کو ایک چمچ لیموں کے رس میں ملائیں اور ساتھ ہی اس میں اور آدھا چمچ میٹھا سوڈا میں مکس کرکے پیسٹ بنائیں اور گردن پر لگا کر 5 منٹ مساج کریں اور چھوڑ دیں، اس کے بعد آپ پانی سے دھو کر ایک ٹشو پیپر پر وکس بام لگائیں اور اس ٹشو سے گردن کو صاف کریں۔
رنگ صاف:
٭ پھٹکری کے پاؤڈر میں تبت سنو کریم کو مکس کرکے کالی گردن اور چہرے پر لگانے سے میل بھی نکل جائے گی اور جلد نرم و ملائم بھی ہوگی، یہ نسخہ رنگ صاف کرنے کے لئے بہت کآرآمد سمجھا جاتا ہے ۔
٭ ایک چمچ صندل پاؤڈر اور ایک چمچ تبت کریم کو مکس کریں اور گردن اور چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں، پھر 20 منٹ کے بعد جلد کو صاف کرلیں۔
دانے دور کرنے کا نسخہ:
2 چائے کے چمچ تبت کریم لیں، اب اس میں گندھک آملہ سار کا آدھا چائے کا چمچ ملائیں، یہ آپ کو با آسانی پنسار سے مل جائے گا، اس کو تھوڑا مائلڈ کرنے کے لئے اس میں کسی بھی اچھے برانڈ کا وائٹننگ سی سیرم مکس کریں، اب اس کریم کو اچھی طرح مکس کریں اور روزانہ اسے چہرہ صابن سے دھو کر رات کو اسے لگا کر سو جائیں ایک ہفتے کے استعمال سے ہی دانے اور داغ دھبے حیرت انگیز طور پر دور ہو جائیں گے۔