ٹماٹر میں یہ عام سی چیز ملاکر لگائیں اور اسپیشل فیشل گھر میں کرکے چہرے کو چمکائیں

image
ٹماٹر ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کی تازگی بڑھانے اور اس کو جواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جانیے ٹماٹر سے بننے والا " اسکن وائٹننگ ٹماٹو فیشل" جو آپ کی جلد پر موجود ہفتے بھر کی میل کچیل آدھے گھنٹے میں دور بھگائے۔۔ اور آپ کو بنائے حسین و دلکش۔۔۔۔

1: : کلینزر:

کلینزنگ فیشل کا بنیادی جز ہے اور ماہرین روزانہ کلینزنگ کرنے کو بھی اسی لئے کہتے ہیں کیونکہ اس سے جلد پر موجود گندگی اور مردہ خلیات کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اب ٹماٹر کا کلینزر بنانے کے لئے آپ ایک ٹماٹر کا پیسٹ بنالیں اور اس میں دو چمچ دودھ شامل کرلیں۔ اس محلول کو جلد پر لگائیں اور اچھی طرح مالش کرلیں۔

2: اسکرب:

اسکرب بنانے کے لئے ایک پیالے میں ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ چینی ملائیں۔ ساتھ ہی ایک ٹماٹر کا آدھا پیس کاٹ لیں اور اس آدھے ٹماٹر کے پیس کو چینی اور بیسن کے مرکب میں اچھی طرح رگڑیں اور اس کو اپنی جلد پر لگائیں اور اچھی طرح ملتے رہیں۔

3: فیشل پیک:

اب ٹماٹر کے پیسٹ میں دہی ، شہد اور بیسن ملا کر ایک گاڑھا سا پیک بنالیں اور اس کو دس منٹ کے لیے جلد پر لگا رہنے دیں۔ سوکھنے کے بعد پانی سے دھو کر عرق گلاب کا سپرے کرلیں۔
You May Also Like :
مزید

Tomato Facial Ka Tarika

Tomato Facial Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Tomato Facial Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.