ٹماٹر فیشل! ذرا سا ٹماٹر کا ٹکڑا لے کر چہرے پر لگائیں اور دن بہ دن رنگ گورا کرتے جائیں

image

خواتین گھر کے کاموں میں اس قدر مصروف ہوتی ہیں کہ پارلر جانے کا وقت ہی نہیں نکال پاتیں، ایسے میں خواتین کیسے اپنی اسکن کا خیال رکھیں اور خود گھر میں فیشل کریں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو غذائیت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی بھی بہت سی خصوصیات رکھتا ہے، ٹماٹر سے گھر میں فیشل کر کے آپ اپنے چہرے کی کھوئی ہوئی رونق کو بحال کر سکتی ہیں۔

تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں ٹماٹر کا سستہ اور آسان فیشل۔

ٹماٹر سے فیشل کا طریقہ:

• ایک چمچ ایلوویرا جیل میں دو چمچ بیکنگ سوڈا مکس کریں اور اس سے چہرے کا بیس منٹ تک مساج کریں۔

• پھر چہرہ دھو کر صاف کر لیں۔

• اب ایک پیالی میں ایک چمچ چاول کا آٹا لیں اس میں آدھا چمچ دہی اور آدھا چمچ لیموں مکس کر کے پیسٹ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں۔

• پھر چہرہ دھو کر صاف کریں۔

• آخر میں ایک ٹماٹر کے دو ٹکڑے کریں اور ٹماٹر پر نمک لگا کر بیس منٹ تک چہرے کی اسکربنگ کریں۔

• بس ہو گیا گرمیوں میں رنگ گورا کرنے اور دھوپ سے جلی ہوئی جلد کو ٹھیک کرنے کا آسان اور سستہ فیشل۔

You May Also Like :
مزید

Tomato Facial Karne Ka Tarika

Tomato Facial Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Tomato Facial Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.