آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ دُلہن بن کر بہت دلکش نظر آنا چاہتی ہیں؟ تو ابھی بتائے گئے خاص طریقے سے اُبٹن بنائیں اور پائیں چاند سا نکھرا چہرہ چند ہی دِنوں میں

image

ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنی شادی پر بہت خوبصورت لگے اور جب دُلہن بنے تو اس پر بہت نور آئے، اس کے لئے لڑکیاں کئی طریقے بھی آزماتی ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں خاص دُلہن اُبٹن بنانے کا طریقہ جس کو اگر بنا کر آپ ابھی سے لگانا شروع کر دیں تو شادی تک آپ پا سکیں گی خوبصورت اور نکھرا ہوا چہرہ۔

دُلہن اُبٹن بنانے کا طریقہ

• دو کھانے کے چمچ ترمس کے بیج (لیوپِن بین) لیں، دو کھانے کے چمچ آنبہ ہلدی (مینگو جنجر) لیں، 2 کھانے کے چمچ ارجن کی چھال اور 2 کھانے کے چمچ چھوٹی چندن لیں۔

• ان تمام کو اچھی طرح پیس کر باریک پاؤڈر بنا کر چھان لیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔

• اب 8 سے 10 بادام کو گرینڈر میں ڈالیں اور ساتھ بنایا ہوا پاؤڈڑ ملا کر اسے پیس لیں اتنا پیسیں کہ بادام کا پاؤڈر بن جائے۔

• اگر آپ کی آئلی اسکن ہے تو اس کو پانی میں ملا کر چہرے اور جسم پر لگائیں۔

• اگر آپ کی جلد نارمل یا ڈرائی ہے تو اس میں ناریل کا تیل ملا کر چہرے اور جسم پر لگائیں۔

• اس سے چہرے کا مساج کریں پھر کچھ دیر لگا رہنے دیں اور دھو لیں۔

• پھر دیکھیں آپ کی شادی کے دن آپ کا چہرہ کیسے چمک اُٹھے گا۔

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید

Ubtan Banane Ka Tarika

Ubtan Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ubtan Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.