خواتین اور لڑکیوں کو اپر لپ کے بال جلدی آنے کی شکایت اکثر رہتی ہے، عموماً ہفتے میں ایک دفعہ ضرور کرواتی ہیں کیونکہ چھوٹے چھوٹے بال نکل آتے ہیں اور چہرے کی خوبصورتی ماند پڑنے لگتی ہے۔
پھٹکری جو گھروں میں پانی کو صاف کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ آپ کے ان غیر ضروری بالوں کو بھی صاف کرنے میں مفید ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیئم اور ایلمونیم کی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
ٹپ :
• دو چمچ ہلدی، ایک چمچ ملتانی مٹی اور ایک لیموں کے رس کو اچھی طرح مکس کر کے گاڑھا پیسٹ بنائیں۔
• پھٹکری کے ایک انچ کے ٹکڑے کو پیس لیں اور آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر بھی ہلدی پیسٹ میں ڈالیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
• اس پیسٹ کو انگلی کی مدد سے اپرلپ پر لگائیں اور تین سے چار منٹ تک خشک ہونے دیں۔
• پھر ہاتھ کی مدد سے اس پیسٹ کو رگڑ کر ہٹائیں۔
• آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر کو پانی میں مکس کریں اور اپرلپ پر لگا لیں۔
• خشک ہونے پر ٹشو سے صاف کرلیں۔
اس ٹپ سے آپ کے اپر لپ کے بال بھی صاف ہو جائیں گے اور ان کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی جس کی وجہ سے بال دوبارہ جلدی نہیں نکلیں گے۔