سردیوں میں ویزلین کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ویزلین بہت فائدہ مند اور مفید ہے۔ خواتین کو فیشل کر کے ذہنی سکون ملتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ فیشل سے جلد چمکدار ہو جاتی ہے اور رنگ نکھر جاتا ہے۔ چلیں وقت ضائع کئے بغیر آپ کو ویزلین فیشل کا طریقہ بتاتے ہیں جو آپ کو حسین بنانے میں کسی مہنگے فیشل سے کم نہیں ہے۔
طریقہ:
٭ ایک چمچ ویزلین کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں لیموں کا رس مکس کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر اس کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ اچھی طرح مساج کریں۔
٭ پھر ایک چمچ ویزلین میں آدھا چمچ چینی مکس کریں اور پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ تک مساج کریں۔
٭ اب ویزلین میں آدھا چمچ ناریل کا تیل اور آدھا چمچ بیسن مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں پھر اس کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔
لیجیئے ہوگیا آپ کا ویزلین فیشل۔ اب سادے پانی سے چہرہ دھوئیں اور گلیسرین لگا کر چھوڑ دیں۔
فائدہ:
ویزلین میں معدنیاتی آئل اور پرو-منرلز مرکبات پائے جاتے ہیں جو جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود پروـ کاربوہائیڈریٹس کیمکلز جلد کو چمکانے اور رنگ کو نکھارنے کا کام کرتے ہیں اور مردہ خلیات کو جلد سے نکالنے میں مدد دیتا ہے۔