ویکس کے بعد جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں جس سے جلد خراب ہوجاتی ہے تو آزمائیں یہ آسان ٹپ اور پائیں ان دانوں سے نجات

image
ویکس کرنے کے بعد چہرے، ہاتھ پیر اور جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں جن کی وجہ سے جلد بد نما لگنے لگتی ہے کہیں سے لال ہوجاتی ہے اور کہیں ویکس سے نشانات آجاتے ہیں جو کہ دکھنے میں برا لگتا ہے۔

بیوٹی کارنر میں جانیں ایسی ٹپ جس سے ویکس یا تھریڈنگ کرنے کے بعد جلد پر نہ تو دانے ہوں گے اور نہ ہوں گے کسی قسم کے نشانات۔

ٹپ:

٭ ویکس کریں یا تھریڈنگ دونوں سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔

٭ پھر کوئی بھی ٹیلکم پاؤڈر یا سادہ پاؤڈر لگا کر جلد کو نرم کر لیں۔

٭ اس کے بعد ویکس یا تھریڈنگ جو بھی کر رہی ہیں وہ اطمینان اور آرام سے کریں۔

٭ بعد میں اپنے چہرے پر کوئی لوشن یا ناریل کا تیل لگالیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ خشک ہونے پر سادے پانی سے جلد کو دھو لیں لیکن تولیے یا کپڑے سے صاف نہ کریں۔

٭ ایک چمچ ایلو ویرا جیل میں تھوڑا سا پھٹکری کا پانی مکس کر کے جلد پر لگائیں۔

٭ پھر اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو کرعرقِ گلاب کا اسپرے کر لیں۔

٭ اس طرح سے نہ جلد پر کوئی نشان ہوگا اور نہ دانے ہوں گے بلکہ آپ کے غیر ضروری بالوں کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Wax Ke Baad Allergy Ka Treatment

Wax Ke Baad Allergy Ka Treatment - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Wax Ke Baad Allergy Ka Treatment. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.