ویکس کے بعد جلد سے دانے اور خارش کو دور کرنے کا نسخہ
اکثر خواتین ویکسنگ کروانے کے بعد ان کا چہر ہ لال ہوجاتا ہے ، دانے نکل آتے ہیں اور بہت زیادہ خارش ہوتی ہے ۔ اس کے لئے بہترین مشورہ یہ ہے کہ اچھی کوالٹی کا ویکس کروائیں جیسے شہد سے بنا ہو حلاوہ ویکس کیونکہ یہ ایک تو بالوں کو جڑ سے ختم کرتی ہے اور ویکسنگ کے بعد دانے نکلنے کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اور الرجی بھی زیادہ نہیں ہوتی ہے ۔
آئسنگ :
جہاں ویکس کروایا ہے وہاں بجائے خارش کرنے کے برف کا ٹکڑا لے کر اس سے آئسنگ کریں ۔
ایلویرا جیل :
ایلوویرا جیل کا استعمال کریں اس سے بھی خارش اور الرجی ختم جائے گی ۔