ویکس اور تھریڈنگ کے بعد اگر جلد کالی ہو جاتی ہے تو ۔۔۔۔ جانیں وہ 3 ٹپس جو جلد کو کالا ہونے سے بچائے!

image

ویکس یا تھریڈنگ کرنے کے بعد اکثر خواتین کی جلد کالی ہو جاتی ہے اس پر ویکس کے نشانات بھی پڑ جاتے ہیں اور جلد ہی وہ نشان جلد کے کالے ہونے کی ایک وجہ بنتے ہیں جس کی وجہ سے صاف ستھری، نرم و ملائم جلد کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو جانیں 3 ایسی آسان ٹپس جن کے استعمال سے آپ کی جلد بھی صاف ہو جائے گی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

٭ ہلدی:

ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے جس میں وٹامن سی اور ای پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہلدی ہماری رنگت کو نکھارنے میں مدد دیتی ہے۔

ٹپ

ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کرلیں اور تھوڑا سا گلاب کا عرق شامل کر کے پیسٹ تیار کریں اور جس جگہ ویکس کیا ہے اس جلد پر لگا کر چھوڑ دیں، بیس منٹ بعد جب وہ خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں۔ یہ ٹپ دو دن تک کریں اور پھر اگلی دفعہ ویکس یا تھریڈ کرنے کے بعد دوبارہ دو دن تک کریں اس سے جلد کالی نہیں ہوگی۔

٭ لیموں:

لیموں میں ایسٹک ایسڈ اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

ٹپ

ایک لیموں کے رس کو دو چمچ دہی میں مکس کریں اور اس پیسٹ کو جلد پر لگا لیں، چونکہ دہی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور لیموں کے ساتھ مل کر یہ کالی جلد کو نکھارنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ آلو:

آلو میں وٹامن سی، بی-6 اور سوڈیئم پایا جاتا ہے جو رنگ صاف کرنے اور جلد کے مردہ خلیات کو نکالنے کا کام کرتا ہے۔

ٹپ

ایک آلو کا رس نکا لیں اور اس کو جلد پر لگائیں خشک ہونے پر ایک روئی کی مدد سے صاف کریں اور تھوڑا سا پھٹکری کا پانی لگا کر خشک ہونے دیں، اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

You May Also Like :
مزید

Wax Ke Bad Kharab Jild Ko Theek Karne Ka Tarika

Wax Ke Bad Kharab Jild Ko Theek Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Wax Ke Bad Kharab Jild Ko Theek Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.