وزن کم ہے لیکن ڈبل چِن ہوگئی ہے۔۔ اب کریں صرف آٹے کی بھوسی سے اضافی چربی کم، جانیں ڈاکٹر خرم نے خواتین کو کون سی زبردست ریمیڈی بتائی؟

image

ڈاکٹر خرم مشیر پاکستان کے ایک جانے مانے ڈرماٹولوجسٹ، جو طبی علاج کے ساتھ ساتھ اکثر خواتین کو گھریلو نسخے بھی بتاتے رہتے ہیں تا کہ ہر کوئی اپنے بالوں، جلد اور صحت کا خیال اپنی مرضی کے مطابق رکھ سکے۔ کیونکہ ہمارے یہاں زیادہ تر خواتین گھریلو نسخوں کو ترجیح دیتی ہیں۔

آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ڈاکٹر خرم کی بتائی ہوئی آٹے کی بھوسی کی ریمیڈی، جس سے آپ کے کئی مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں

بازؤں کا لٹکنا یا ڈبل چِن کا بڑھنا:

اکثر خواتین کا وزن تو اتنا نہیں ہوتا لیکن انکی ڈبل چن کافی زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے چہرہ کاگی بھاری لگتا ہے، یا پھر بازؤں کا گوشت لٹک جاتا ہے۔ تو اس کیلیئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ، ایک پیالے میں 2 سے 3 چمچ بھوسی، 2 چمچ گلیسرین، تھوڑا سا چنبیلی کا تیل اور تھوڑا سا دودھ پاؤڈڑ ڈال کر اسے اچھے سے مکس کرلینا ہے۔

اب جہاں جہاں کا گوشت لٹک گیا ہے یا بڑھ گیا ہے، وہاں اس پیسٹ کو لگالیں، لگانے کے بعد اس پر پلاسٹک کی تھیلی (جو شادیوں میں سلاد وغیرہ پر لپٹی ہوتی ہے) پلیٹ دیں اور 20 منٹ بعد دھو لیں۔ اس ریمیڈی کو ہفتے میں دو بار کریں، انشاءاللّٰہ کچھ وقت میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

دوسری ریمیڈی:

¾ گلاس گرم پانی (1 سے تھوڑا کم) میں، آٹےکی بھوسی 1 چمچ، کالے چنے کا آٹا 1 چمچ، تل 2 چٹکی اور ایلوویرا کے گودے کا 1 ٹکڑا (اگر چاہیں تو) ڈال کر ان تمام چیزوں کو آپس میں مکس کر لیں، اور اگر ذائقہ بہتر کرنا چاہتی ہیں تو 1 چمچ شہد بھی آپ اس میں شامل کرسکتی ہیں۔ اس کو آپ روزانہ نہار منہ پیئیں

اس کے بعد ناشتہ کرنے سے ناشتے کی غذائیت آپ کے جسم میں اچھے سے جذب ہوگی، ڈکاریں نہیں آئیں گی، خون صاف ہوگا اور آپ پورا دن چست و تندرست رہیں گی

You May Also Like :
مزید

Weight Loss Remedy By Dr Khurram

Weight Loss Remedy By Dr Khurram - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Weight Loss Remedy By Dr Khurram. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.