پاؤں کالے ہوگئے، کچھ دن بعد شادی ہے ۔۔ جانیے زُبیدہ آپا کا بتایا ہوا پیڈی کیور کرنے کا وہ آسان نسخہ جو گھر بیٹھے آپ بھی کر سکتی ہیں

image

آج کل شادیوں کا سیزن ہے،ایسے میں پارلرز سے ٹائم لینا بہت مشکل ہو جاتا ہے،اگر آپ کی شادی ہے یا آپ کے گھر میں شادی ہے اور آپ بہت اچھا سا پیڈی کیور کروانا چاہ رہی ہیں تو ہم آپ کی اس مشکل کو یہاں حل کر دیتے ہیں اور گھر میں ہی محض تین چیزوں کے استعمال سے آپ کے پیروں کو ایک نئی رونق بخش دیتے ہیں اس طریقے پر عمل کر کے آپ کے پیر خوب گورے اور نرم و ملائم ہو جائیں گے ۔یہ زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آسان اور سستا ٹوٹکہ ہے جو ہر کوئی بآسانی اپنے گھر میں استعمال کر سکتا ہے۔

زبیدہ آپا کا ٹوٹکہ:

اجزاء:

شلجم کے چھلکے۔آدھا کلو

شیمپو۔دو کھانے کے چمچ

ویسلین۔حسب ضرورت

طریقہ:

تقریباً آدھا کلو شلجم کے چھلکے لے لیں اور ان کو خوب ابال لیں کہ شلجم کے چھلکے نرم پڑ جائیں اور پانی کا رنگ ہلکا نیلا سا ہو جائے،اب ایک ٹب میں سادہ پانی لیں اس میں یہ چھلکےاور گرم پانی ڈال دیں،چھلکوں کو اچھی طرح مسل لیں۔اب اس میں دو چمچ شیمپو ڈال دیں اور جھاگ بنالیں۔اب پاؤں اس میں ڈالیں۔ایک جالی کا کپڑا لی اور اس سے پاؤں کو نرمی سے رگڑیں،ایک ٹوتھ برش کی مدد سے ناخنوں کی بھی صفائی ساتھ ساتھ کرتے جائیں،یہ عمل تقریباً 15 منٹ تک کرتے رہیں۔

اب پاؤں کو اس پانی سے باہر نکال لیں اور کسی تولیے سے پونچھ لیں۔اب اپنے پیروں پر اچھی طرح ویسلین لگا لیں۔اوران پر موزے پہن لیں،اس سارے عمل سے آپ کے پیر بالکل گورے اور نرم ملائم ہو جائیں گے،ایک ہفتے اس عمل کو باقاعدگی سے کریں آپ کو اپنے پیروں کی شکل پہچانی نہیں جائے گی کہ اتنے صاف ستھرے اور خوبصورت پاؤں آپ کے ہی ہیں۔یہی عمل ہاتھوں کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Zubaida Apa Pedicure Tip

Zubaida Apa Pedicure Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Zubaida Apa Pedicure Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.