ان دنوں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرہ خان کی شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔ اب ان کے مداحوں کا یہ کیال تھا کہ عامر خان اپنی صاحبزادی کی اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا نکاح کروائیں گے مگر ایسا کچھ دیکھنے میں نہیں آٰیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں 10 جنوری یعنی گذشتہ روز عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
عامر خان کی بیٹی آئرا خان اپنی شادی کے دن مسیحی دلہنوں کے لباس میں نظر آئیں، اُنہوں نے سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے پینٹ سوٹ میں ملبوس دکھائی دئے۔
آئرا خان اور نوپور شیکھرے نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر مسیحی مذہب کے مطابق ایک دوسرے کو میاں بیوی کے طور پر قبول کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، وہیں اس موقع پر عامر خان خاصے جذباتی نظر آئے۔
مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرنے پر آئرا خان اور اُن کے والد عامر خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔
وہیں گزشتہ روز ایک سنگیت کی تقریب بھی رکھی گئی جس میں ایرا خان نے ’ریڈ رائیڈنگ ہوڈ‘ سے متاثر ہوکر نوپور شیکھرے کے ساتھ سیاہ لہنگے پر سرخ ہوڈی پہن کر پاکستانی گانے آفرین آفرین پر انٹری دے دی۔