جنید، جو جنگ میں سب سے آگے ہوتا ہے ۔۔ عامر خان نے بیٹے کا نام کس کے کہنے پر جنید رکھا تھا؟

image

بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی ان دنوں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے نام کے بارے میں بتایا۔

جنید خان کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر پہلی فلم "مہاراج" ریلیز ہوئی ہے جس پر بھارتی عوام کے ملے جلے تاثرات ہیں اور اس وجہ سے فلم فی الحال تنازعات کا شکار ہے۔ لیکن اسکے باوجود انکی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس سب سے جنید کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں عامر خان کا ایک ماضی کا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بیٹے جنید خان کے نام کے مطلب اور نام رکھنے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

عامر خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ، میرے بیٹے کا نام میری چھوٹی بہن فرحت نے سب سے پہلے تجویز کیا۔ جنید کی پیدائش پر امی جان اور ابا جان بھی بہت خوش ہیں کیونکہ یہ انکا پہلا پوتا ہے، خاندان میں سب ہی بہت خوش ہیں۔ میں بھی بہت خوش ہوں۔

عامر نے بولا کہ، بچے کے نام پر بہت بات چیت ہوئی اور کئی مہینوں تک ہم نام ڈھونڈتے رہے، اور پھر جب بہن نے یہ نام تجویز کیا تو ہم سب کو بہت پسند آیا۔

ساتھ ہی عامر نے نام کا مطلب بتاتے ہوئے کہا کہ، جنید کا مطلب جنگجو ہے، یہ ایک عربی زبان کا نام ہے۔ جنگ میں جو سب سے آگے اور سب سے زیادہ خطرناک پوزیشن پر ہوتا ہے وہ جنید ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید