مایہ ناز سابقہ بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بالی وود کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دینے اِن کے گھر آئے تھے جس پر اداکار نے حیرت انگیز تحفہ دے کر حیران کر دیا تھا۔
جوہی چاولہ نے حال ہی میں ڈانس رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 11 کی ایک قسط میں شرکت کی۔
پروگرام کے دوران جوہی چاولہ نے اپنی فلمی کیرئیر اور نجی زندگی کے خاص اور شاندار لمحات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔
جوہی چاولہ نے عامر کے سالگرہ کے تحفے سے متعلق انکشاف کیا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم ابھی نئے نئے مقبول ہوئے تھے، میری سالگرہ کے دن شام کو عامر نے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے گھر آئیں گے، وہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینے میرے گھر آئے، میرے گھر کے سب ہی لوگ بہت پرجوش تھے، عامر خان نے بیٹھ کر میرے لیے ایک چھوٹی سی چاکلیٹ نکالی اور کہا کہ یہ میرا تحفہ ہے۔
یاد رہے کہ جوہی چاولہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کئی فلموں میں اسکرین شیئر کر چکی ہیں۔