آنکھوں کو بڑا اور چھوٹا کیسے کریں؟ دیکھئےآئی میک اپ کے کچھ ایسے طریقے جسے آپ بھی با آسانی کرسکتی ہیں

image

چہرے کی خوبصورتی کا دارومدار آنکھوں کی خوبصورتی پر ہوتا ہے، کچھ لوگوں کی آنکھیں بڑی ہوتی ہیں تو کچھ کی چھوٹی. اکثر لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مختلف فنکشنز میں الگ نظر آئیں ایسے میں آنکھوں کا میک اپ آپکی شخصیت کو بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کس طرح کا میک اپ کرنے سے آپ اپنی آنکھوں کو بڑا اور چھوٹا اکھا سکتی ہیں۔

چھوٹی آنکھوں کو بڑا کرنے کیلیئے:

جن لڑکیوں کی آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں وہ کس طرح کا میک اپ کریں جس سے انکی آنکھیں بڑی لگیں؟

۔ آئی میک اپ کرتے وقت آئی شیڈو کے بعد جب آئی لائنر لگائیں تو اسکا سرا اوپر کی جانب لے جائیں جسے عام زبان میں وِنک اسٹائل آئی لائنر بھی کہا جاتا ہے۔

۔ آئی میک اپ کر لینے کے بعد آنکھوں کے اندر سفید پینسل لگائیں, اس سے آپکی آنکھیں بڑی اور نمایاں لگیں گی۔

۔ ہلکے رنگ کے لینس لگانے سے بھی آنکھیں بڑی اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔

۔ نقلی پلکیں لگانے سے بھی آنکھوں نمایاں ہوتی ہیں۔

بڑی آنکھوں کو چھوٹا کرنے کیلئیے:

اگر آپکی آنکھیں بڑی ہیں اور آپ اسے چھوٹا دکھانا چاہتی ہیں تو اسکے لئیے؛

۔ آئی میک اپ کرنے کے بعد آنکھوں میں کاجل لگائیں اس سے آنکھیں چھوٹی دکھتی ہیں

۔ آنکھوں کو چھوٹا دکھانے کیلیئے آئی لائنر اوپر کی جانب اُٹھا کر نہیں بلکہ جُھکا کر لگائیں

۔ آئی میک اپ کرتے وقت گہرے رنگوں والے آئی شیڈز کا استعمال کرنے سے بھی آپکی آنکھیں چھوٹی لگتی ہیں

You May Also Like :
مزید