یہ اپنی ساری تصویریں اپ لوڈ کر دیتی ہیں ۔۔ شوبز کے کچھ ایسے جوڑے جن کی پیار بھری تصاویر سوشل میڈيا پر تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں

image

شو بز کا دوسرا نام دکھاوا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ شو بز سے جڑے لوگوں کی زندگی بھی دکھاوۓ سے بھر پور ہوتی ہے اور عام عوام کو بھی اپنے پسندیدہ جوڑوں کی اسکرین پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی سے بھی دلچسپی ہوتی ہے۔ لیکن ذاتی زندگی کو بھی میڈیا کے سامنے لانے کی ایک حد ہوتی ہے جب معاملہ حد سے باہر نکل جاتا ہے تو پھر تنقید کے لیۓ بھی تیار رہنا چاہیۓ آج ہم آپ کو ایسے ہی شوبز کے کچھ جوڑوں کے بارے میں بتائیں گے جوایک دوسرے سے محبت کے اظہار کی ایسی تصاویر سوشل میڈيا پر شئير کر دیتے ہیں جس کے بعد ان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی کمنٹ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے

1: احسن محسن اور منال خان

احسن محسن اور منال خان کی شادی سے قبل کی تصاویر ہی اتنی بولڈ اور قرب کی ہوتی تھیں کہ ان کو لوگ اس وقت بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے تھے مگر شادی کے بعد جب ہنی مون کا وقت آیا تو اس جوڑے نے اس موقع پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ ایسی تصاویر شئير کیں جو پانی میں آگ لگانے کے مترادف تھیں خاص طور پر منال خان کے کچھ لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر تنقید کی جس کے بعد ان کی فیملی کو سامنے آنا پڑا اور ان کو کہنا پڑا کہ جب ان کو منال کے لباس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو سوشل میڈیا کو بھی اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیۓ

2: اقرا عزیز اور یاسر حسین

ایک ایوارڈ شو میں جب یاسر حسین نے اقرا کو شادی کے لیۓ سیکڑوں لوگوں کے سامنے شادی کے لیۓ پرپوز کیا اس کی خوبصورتی سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ہماری معاشرت کی بھی کچھ حدود ہیں شادی سے قبل تفریح کے دوران ان کی سوشل میڈيا پتر شئير کی گئی تصاویر اور شادی کے بعد ان کی تصاویر اور محبت کا اظہار ایسا بولڈ ہوتا ہے جس کو دیکھ کر بے ساختہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ اگر یہ سب کرنا ہے تو بیڈ روم میں کریں لوگوں کے ساتھ کیوں شئير کرتے ہیں

3: سارہ خان اور فلک شبیر

یہ جوڑا بھی عوام میں بہت مقبول ہے منگنی کی خوبصورت تصاویر اور اس کے بعد شادی کی تصاویر نے ان کی فین فالونگ کی بہت بڑھا دی اور اس کے بعد بھی گلاب کے پھول لیۓ فلک اپنی بیوی کے ساتھ جس طرح بار بار محبت کا اظہار کرتے کچھ وقت تک تو یہ بہت حسین اور خوابناک لگا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یہ پیار کم اور ڈرامہ زيادہ لگنے لگا اور لوگوں نے ان کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

4: عائزہ خان اور دانش تیمور

اگرچہ یہ دونوں بہت خوبصورت جوڑا ہے لیکن ان کی اور ان کی فیملی کی تصاویر دیکھ کر حقیقت کے بجاۓ ایک ڈرامے کا احساس زيادہ ہوتا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے دوسرے جوڑوں کی دیکھا دیکھی ان دونوں نے بھی کچھ بولڈ فوٹو شوٹ ایک دوسرے کے ساتھ کیۓ جن کو لوگوں نے سراہنے کے بجاۓ تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے

5: حرا مانی اور مانی

حرا مانی کا شمار عوام کی پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کو وہ بہت محبت سے نوازتے ہیں مگر ان کی محبت صرف اور صرف ان کے شوہر مانی کے لیۓ ہے جن سے وہ محبت کا اظہار کرنے میں ذرا نہیں شرماتی ہیں تاہم عوام ضرور ان کی تصاویر دیکھ کر ضرور شرما جاتی ہے ان تمام جوڑوں کو چاہیے کہ ہماری معاشرت کو مد نظر رکھتے ہوۓ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ایسی تصاویر شئیر کیا کریں جو ان کے امیج کو بہتر بناۓ اور ان کی محبت کو بری نظر سے بھی بچاۓ

You May Also Like :
مزید