منفرد دکھنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اس کے لیئے انسان نت نئے فیشن ٹرائی کرتا رہتا ہے کبھی کپڑوں کا اسٹائل بدل کر تو کبھی بالوں کا یہ سلسلہ چلتا ہی رہتا ہے۔ اور جب بات ہو شوبز کی تو وہاں ہر گزرتے وقت کے ساتھ ٹرینڈ بدلتا رہتا ہے اور بدلتے ٹرینڈ کے ساتھ اداکاروں کے اسٹائل بھی۔ شخصیت کے بدلاؤ کے لیئے سب سے اچھا ہوتا ہے اپنا ہئیر اسٹائل تبدیل کرنا کیونکہ اس سے کافی مختلف روپ آتا ہے۔ آج ہم بات کریں گے اداکاراؤں کے بدلتے ہیر اسٹائل کے بارے تو آئیے جانتے ہیں آجکل کونسا اسٹائل ٹرینڈ کررہا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے اداکاراؤں میں شولڈر کٹنگ بہت ٹرینڈ کر رہی تھی ہر دوسری اداکارہ یہی ہئیر اسٹائل رکھے ہوئے تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ٹرینڈ بھی بدل گیا اور اب شولڈر کٹنگ کی جگہ بینگز نے لے لی ہے۔ بینگز کٹنگ کا یہ فائدہ ہے کہ اس میں آپ جوان نظر آتے ہیں اسی لیئے بڑھتی عمر کی اداکاراؤں میں اس کٹنگ کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔ حال ہی میں اداکاراؤں نے اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں جن میں زیادہ تر اداکاراؤں کی بینگز کٹنگ دیکھی گئی ہے، آئیے ان میں کچھ کی تصاویر آپ کو دیکھاتے ہیں۔
سارہ خان:
پچھلے دنوں عید پر سارہ خان نے اپنی تصاویر شئیر کیں جن میں ان کی نیو ہئیر کٹنگ دکھائی دی، جسے ایک طرف تو لوگوں نے بہت پسند کیا جبکہ دوسری طرف کچھ لوگوں نے اُن کے اِس لُک کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
نیلم منیر:
نیلم منیر کا چہرہ چونکہ بڑا معصومانہ ہے اسلئیے ان پر یہ کٹنگ بہت جچ رہی تھی اور مداحوں کو بھی انکا یہ لُک کافی اچھا لگا۔
عائزہ خان:
عائزہ خان جن دنوں چھٹیاں گزارنے باہر ملک گئی ہوئی تھیں انہی دنوں انھوں نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی جسے مداحوں نے کافی سراہا۔
سجل علی:
احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد سجل علی نے کیا اپنا ہئیر اسٹائل تبدیل کیونکہ کہتے ہیں تبدیلی پرانی باتوں کو بھولنے میں مدد کرتی ہے۔ شاید اسی لیئے سجل نے بھی اپنا پرانا آسٹائل بدل کر نیا لُک لے لیا۔ ان پر یہ بینگز کٹنگ بہت پیاری لگ رہی ہے۔
ماہرہ خان:
ماہرہ خان خود میں ہی ایک فیشن آئیکون ہیں وہ جو بھی اسٹائل اپناتی ہیں اچھی ہی لگتی ہیں، اس فوٹوشوٹ میں بھی وہ بہت کمال لگ رہی ہیں۔
علیزے شاہ:
دُرِ فشاں: