شادی کا لڈو کھانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے حالانکہ شادی کے لڈو کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی پچھتاتا ہے ، اس لئے لوگ یہ لڈو کھا کر پچھتانا پسند کرتے ہیں تاہم پاکستان کی مشہور اداکارہ ریشم 55 سال کی ہوکر بھی شادی کے نام سے ڈرتی ہیں۔
اداکارہ ریشم نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے شادی سے کہیں زیاہ بہتر نفسیاتی طور پر خود کو ٹھیک رکھنا ہے، شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی۔
شوبز کے حلقوں میں دیکھا ہے جو لوگ جو اتنی محبت سے شادی کرتے ہیں ساتھ رہتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ دونوں افراد کو اس شادی کو نبھانا چاہیے لیکن اس کے باوجود جب وہ شادی ٹوٹ جاتی ہے تو مجھے بے حد دکھ ہوتا ہے۔
ریشم نے کہا کہ میں نے اپنی سہیلیوں کو دیکھا ہے کہ ان کی بھی شادیاں زیادہ نہیں چل رہیں، شادیاں تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں جسے دیکھ کر میرا دل گھبراتا ہوں۔
2 اکتوبر 1968 کو پیدا ہونے والی ریشم کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا ہے، ریشم نے فلم سنگم کے لیے بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ جیتاجبکہ لاتعداد فلموں اور ڈراموں میں فن کے جوہر دکھا چکی ہیں۔