ماں گلے نہیں لگاتی تھی باپ کی اچانک موت کے بعد کا بہت صدمہ ہے! عدنان جیلانی بات کرتے ہوئے رو پڑے

image

"ماں گلے نہیں لگاتی تھیں. اس بات کا بڑا دکھ ہے مجھے. اب وہ گلے لگاتی ہیں تو کہتا ہوں ماں اب وہ حدت نہیں رہی"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار عدنان جیلانی کا جو الف ٹی وی میں ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے.

عدنان جیلانی کا کہنا تھا کہ والد قربان جیلانی ان کے دوست تھے اور جب ان کا اچانک انتقال ہوا تو وہ اس صدمے کو سہہ نہیں پا رہے تھے. باپ لے انتقال سے پہلے وہ سینہ چوڑا کر کے چلتے تھے اور اس کے بعد ان کے کندھے جھک گئے.

عدنان جیلانی نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی اور اداکار کامران جیلانی والد کی وفات کے وقت بہت چھوٹے تھے اور انھوں نے ہی والد کی طرح بھائی کی پرورش کی.

عدنان جیلانی نے مزید بتایا کہ ان کی نجی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور انھوں نے دو شادیاں کیں.

You May Also Like :
مزید