مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے کیونکہ ۔۔ عدنان صدیقی نے خواتین کے لیے مکھی کا لفظ استعمال کیوں کیا؟

image

اداکار عدنان صدیقی نے عورت کا موازنہ مکھی سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ان کے پیچھے بھاگنا چھوڑدیں تو یہ بھی مکھی کی طرح آپ کے ہاتھ پر بیٹھ جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل پر شو کے دوران عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھی کی مثال دی، اداکار نے اپنی بات کہنے سے قبل خواتین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بات کرنے جارہا ہوں اس بات کے حوالے سے تمام خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اس بات کا برا نہ مانیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی۔

اداکار نے شو کے دوران اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

You May Also Like :
مزید