فیصل اچھا بیٹا اور انسان نہیں بن سکا۔۔ اکیلے پال پوس کر بڑا کرنے والی ماں، افشاں قریشی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ پھٹ پڑیں؟ دیکھیں

image

"جب مرحوم اداکار خالد بٹ صاحب عمرے کے لئے رہے تھے تو میں نے انہیں پرچی پر ایک دعا لکھ کر دی تھی کہ’اللّٰہ تعالیٰ میرے بیٹے فیصل قریشی کو اتنا عروج اور شہرت دینا جتنا امیتابھ بچن کو ملا ہے. میں نے کہا کہ یہ پرچی وہاں رکھ دینا تاکہ میری دعا قبول ہوجائے. ؛س کے بعد میرا بیٹا بہت بڑا اداکار بن گیا"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ افشاں قریشی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ویب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بیٹے اور نامور اداکار فیصل قریشی کے متعلق کچھ ایسی باتیں کیں جن سے ان کی ناراضی کا اظہار ہوتا ہے.

افشاں قریشی نے اپنی بات پوری کرتے ہوئے کہا کہ "لیکن مجھ سے ایک غلطی ہوگئی کہ میں نے اس کی کامیابی کے لیے تو دعا کی لیکن یہ دعا نہیں کی کہ وہ ایک اچھا بیٹا اور ایک اچھا انسان بھی بنے"

افشاں نے مزید کہا کہ بچے اپنے ماں باپ کی عزت کریں اور اُن کی خدمت کریں کیونکہ ماں باپ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بھی نہیں ہوتا. اگر آپ اپنے ماں باپ سے اچھا سلوک کریں گے تو جنت ملے گی اور اگر آپ اپنے والدین کو ٹھکرائیں گے تو اللّٰہ تعالیٰ بھی آپ کو ٹھکرا دیں گے۔

افشاں قریشی کی اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہی عوام نے مختلف تبصرے کیے. صارفین کے مطابق فیصل قریشی کو ہر حال میں ماں کے شکوے دور کرنے چاہئیں.

You May Also Like :
مزید