"’مجھے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو میں ہمیشہ اچھا کام کرنے کی بھرپور کوشش کرتا رہوں گا"
یہ کہنا ہے خوبرو اداکار آغا علی کا جنھوں نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے لئے دعاؤں کی درخواست کردی ہے جس سے ان کھ مداح پریشان ہیں.
![](https://kfoods.com/articles/images/5416.png)
آغا علی نے لکھا کہ ’میں نے تیز بخار کے باوجود بھی شو مکمل کروایا اور اس کے بعد اسپتال آ گیا" ساتھ ہی اداکار نے ایسی تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کو اسپتال میں لیٹے ہوئے اور ڈرپ لگواتے ہوئے دیکھا
جاسکتا ہے.
ابھی تک آغا علی کی بیماری کی تفصیلات تو سامنے نہیں آ سکیں البتہ ان کے مداح اور دیگر اداکار ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں.