اب لڑکیوں کو محبت نہیں بلکہ۔۔ آج کل کی لڑکیوں کو کیا چاہیے؟ آغا علی ایک بار پھر تلخ ہوگئے

image

"یہ بات حقیقت ہے کہ آج کل جو لڑکی زرا بھی سمجھدار ہوگی تو اسے محبت کے بجائے تحفظ، لگژریز اور عیش و آرام چاہیے ہوتا ہے"

یہ کہنا ہے مشہور اداکار آغا علی کا جنھوں نے ایک بار پھر خواتین کے متعلق حساس موضوع پر گفتگو کر کے سوشل میڈیا پر تنقید کو ہوا دے دی ہے.

آغا علی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ آج کل لڑکیاں ایسے مرد کی خواہش کرتی ہیں جو انھیں تحفظ دینے کے ساتھ ان کی خواہشات کو پورا کرسکتا ہو.

ساتھ ہی آغا علی نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہاری جیب میں پیسا ہے اور تم اچھا کماتے ہوتو تمہیں کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے. لیکن پہلے خود کو قابل بناؤ اس کے بعد عاشقی کا سوچنا. خود کو اتنا قابل بناؤ کہ لڑکی کو دل دینے سے پہلے اسکے بل بھر سکو"

آغا علی کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کئی بار رشتوں کی ناکامی کے بعد آغا علی خواتین کے لئے کافی تلخ ہوچکے ہیں جبکہ کچھ صارفین خواتین کے بارے میں غلط ترجمانی کرنے پر آغا علی پر تنقید کررہے ہیں.

You May Also Like :
مزید