کسی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ ۔۔ آغا شیراز کی جنات سے کیا گفتگو ہوئی جس کے بعد انکی زندگی مکمل تبدیل ہوگئی؟ انکشاف کردیا

image

شوبز کے ماضی کے معروف اداکار آغا شیراز اکثر کامیڈی ڈراموں میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے تھے۔ مگر آج کل وہ ڈراموں سے غائب ہو کر اپنی ایک دنیا میں کھو چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بدلاؤ اور شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں انہوں نے پی ٹی وی ہوم کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی اور دوران پروگرام اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک انتہائی غیر معمولی قصہ سنایا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔

آغا شیراز نے بتایا کہ 2019 میں جب کورونا وبا کا آغاز ہوا تھا اس وقت میری جیب میں ایک روپیہ نہیں تھا۔اس وقت میں کراچی کے علاقے سی ویو کی ایک مسجد میں عصر کی نماز پڑھنے کے بعد کچھ دیر رک کر دعا مانگ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ابھی دعا ہی مانگ رہاتھا کہ اچانک کسی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور مجھے دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھنے کا کہا، اس شخص نے مجھے یہ بھی کہا کہ میری دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوگی جب تک میں اللہ کی محبت اور ہدایت حاصل نہ کرلوں۔

سابق اداکار نے بتایا کہ میں نے اس شخص کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور اپنی دعا اور درود جاری رکھا، جیسے ہی دعا مکمل کی وہ شخص غائب ہوگیا تھا۔ میں نے پھر مؤذن صاحب سے دریافت کیا کہ وہ شخص کہا ں گیا، تو انہوں نے بتایا کہ میں خود بھی حیران تھا کہ آپ (آغا شیراز) کافی دیر سے کسی غیر مرئی سے بات کر رہے تھے۔

آغا شیراز نے بتایا کہ میں مؤذن صاحب کی بات سن کر پریشان ہوگیا تھا تو انہوں نے مجھے اس موضوع پر امام مسجد سے بات کرنے کو کہا تو میں نے انہیں جاکر پورا قصہ سُنایا جس پر انہوں نے بتایا کہ روحانی مخلوق (جن) عصر کے بعد یہاں نماز پڑھتے ہیں، میرا خیال ہے کہ آپ کو ابھی جو ہدایت ملی ہے اس پر عمل کریں اور پیچھے مڑکر نہ دیکھیں۔

سابق اداکار نے جن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھی اور ابھی دعا کے لیے ہاتھ اُٹھا ہی رہا تھا کہ جس مقصد کے لیے نماز پڑھ رہا تھا وہ پورا ہوگیا جس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، اب اگر کوئی میرے ساتھ برا بھی کرتا ہے تو میں اسے اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں اور وہ وہاں سے عطا کرتا ہے جس کا میں نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔

You May Also Like :
مزید