بیٹا کہتا ہے چھپکلی کو نہ ماریں اس کے بھی بچے ہیں احسن خان کیسے باپ ہیں؟ نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

image

"اگر کوئی باپ یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ پہلے وہ بچوں کی ماں کی عزت کرے. ورنہ کچھ بھی ہوجائے بچے اس کی عزت کبھی نہیں کریں گے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار احسن خان کا جنھوں نے رمضان کے پروگرام میں اپنے دو بیٹوں اکبر خان اور شاہزین خان کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے والدین اور بچوں کے تعلق پر گفتگو کی.

احسن خان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنا سب پر لازم ہے. میاں بیوی کو خاص طور پر اپنے بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے عزت و احترام سے بات چیت کرنی چاہیے.

احسن خان کا کہنا تھا کہ بچے سب سے زیادہ قریب اپنی ماں کے ہوتے ہیں اور یہی چیز ماں کو بھی مضبوط بناتی ہے کہ اولاد میرے ساتھ ہے.

بچوں کی عادات کے متعلق بات کرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بیٹا اکبر بہت زیادہ حساس طبیعت رکھتا ہے اور خاص طور پر جانوروں کے لئے اس کا دل بہت نرم ہے. کوئی پرندہ زخمی ہو تو اسے گھر لا کر مرہم پٹی کرتا ہے.

بیٹے کے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا کہ جب ہم گھر میں کسی چھپکلی کو مارتے تھے تو بیٹا اکبر چیخ کر رونے لگتا تھا اور کہتا تھا کہ چھپکلی کو نہ ماریں اس کے بچے ہوں گے کیا سوچے گی؟ یا لال بیگ کو نہیں ماریں مرجائے گا۔

You May Also Like :
مزید