اگر ثنا اپنی پہلی شادی سے خوش نہیں تھی تو احسن خان کا شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف

image

"ثناء جاوید میری اچھی دوست ہیں اور ہم نے تقریباً 10 مہینے تک ایک ساتھ کام بھی کیا ہے. مجھے تو اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ثناء کی شادی ہوگئی"

یہ کہنا ہے اداکار احسن خان کا جنھوں نے نادیہ خان کے شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر رائے دی.

احسن خان نے بتایا کہ ویسے تو شوٹنگ کے دوران ہم اپنی ذاتی زندگیوں کے متعلق زیادہ گفتگو نہیں کرتے لیکن اگر ثناء نے مجھ پر بھروسا کرکے کچھ بتایا بھی ہوگا تو میں آن ایئر وہ سب کہہ کر ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ اگر ثنا اپنی شادی سے خوش نہیں تھی تو دوسری شادی کرنا زیادہ بہتر تھا اور لوگوں کو اس شادی کے متعلق منفی باتوں سے گریز کرنا چاہئے.

اُنہوں نے مزید کہا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے اس لیے لوگوں کو شعیب ملک یا ثناء جاوید کے بارے میں منفی باتیں نہیں کرنی چاہیئں۔

You May Also Like :
مزید