میں خودکشی کرنے کا سوچنے لگی تھی ۔۔ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ تفصیلات بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

image

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق باتیں مداحوں کے ساتھ پروگراموں میں شئیرکرتی آئی ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے اپنے سابق منگیتر شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے پہلی بار جذباتی گفتگو کی۔

گلوکارہ حال ہی میں احمد علی کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے شہباز شگری سے ہونے والے بریک اپ سے متعلق سوال کیا۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ، کچھ خفیہ کہانیاں تھیں جو پیچھے چل رہی تھیں جو کسی کو نہیں پتا اور وہ ایسی کہانیاں ہیں جس پر میں بات کرنا نہیں چاہتی کیوں کہ شادی 2 خاندانوں میں ہوتی ہے، ہمارے خاندانوں کے درمیان کبھی کوئی مسئلے نہیں ہوئے، دونوں طرف سے فیملی بہت سمجھنے والی تھیں۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ بریک اپ کا فیصلہ ہمارا باہمی تھا لیکن یہ فیصلہ بنیادی طور پر میرا تھا، میں نے سوچا تھا کہ اب ہمیں اس کے لیے نہیں جانا چاہیے، تاہم مجھے لگتا ہے کہ فیصلہ غلط سمت پلٹ گیا۔

انھوں نے کہا کہ، بریک اپ کے وقت میں نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام لکھا تھا جسے غلط انداز میں لیا گیا۔ لوگوں نے صرف مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا،اس وقت میری فیملی نے میرے لیے ایک سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کیا، میرے بھائی اور بہن سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو مجھ سے چھپاتے تھے لیکن مجھے معلوم تھا کہ کیا ہو رہا ہےکیوں کہ میرے پاس بھی موبائل فون تھا۔

گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میری زندگی میں یہ سب کچھ چل رہا تھا تو مجھے خودکشی جیسے خیالات آنے لگے تھے۔

You May Also Like :
مزید