اتنی موٹی ہوگئی ہیں، لگتا ہے دوبارہ ماں ۔۔۔ کیا ایمن خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

image

اداکارہ ایمن خان کے ہاں کچھ دن قبل سلینڈر دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث تھیں۔ اس وقت سے ابھی تک لوگ ان سے حادثے کی وجہ پوچھتے رہتے ہیں۔ کچھ دنوں قبل ایمن کی منیب کے ساتھ کچھ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جن میں یہ خاصی موٹی نظر آ رہی تھیں جس پر لوگوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ دوبارہ امید سے ہیں؟ جس پر ایمن کا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

حال ہی میں ایمن خان نجی ٹی وی کے رمضان شو میں نظر آئیں جہاں ان کی تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کے دوبارہ امید سے ہونے کی خوشخبری سنائی، کچھ لوگ تو ایسے کمنٹس بھی کر رہے ہیں کہ جیسے یہ خبر سچ ہو لیکن تاحال اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

You May Also Like :
مزید