میرا اکاؤنٹ گندا مت کرو ایمن خان کی ہم شکل مونا لیزا کس مشکل میں پکڑ گئیں؟ تنقید کرنے والوں پر بھڑک اٹھیں

image

"میں نے نہیں کہا کہ میں ایمن جیسی لگتی ہوں. عوام خود ہی پاگل ہوئی ہے. خود ہی جیلس ہو کر برے کمنٹس کر رہے ہیں میری ویڈیوز پر اور تصاویر پر."

یہ کہنا ہے مونا لیزا کا جن کی گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی. صارفین کا کہنا ہے کہ مونا لیزا کی شکل ہو بہو اداکارہ ایمن خان سے ملتی ہے.

البتہ مونا لیزا خود اس ساری صورتحال سے کچھ زیادہ خوش نہیں محسوس ہورہیں. مختلف پیجز پر مونا کی اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ سوشل میڈیا صارفین پر کافی غصہ ہیں.

مونا کا کہنا ہے کہ "بھائی سائیڈ رہو میرے اکاؤنٹ سے. میرا اکاؤنٹ گندا مت کرو. ڈی ایم میں لوگوں نے میرا جینا حرام کردیا ہے"

You May Also Like :
مزید