ایمن اور منال خان ایسی جڑواں بہنیں ہیں جو اداکاری میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں. حال ہی میں ان کے بھائی ماذ خان کی شادی ہوئی جس کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی. بھائی کے نکاح کے بعد گلے لگتے ہوئے ایمن اور منال مرحوم والد کو یاد کر کے رو پڑیں جبکہ ماذ بھی رونے لگے تھے جس کے بعد انھوں نے چشمہ لگا کر اپنے آنسو چھپائے. دیکھیں
ماذ اپنی بہنوں ایمن خان اور منال خان کے کپڑے کے برانڈ A&M Closet کے مینیجر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔ ماذ خان کی منگنی صبا رحمان سے ہوئی تھی اور دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز چند روز قبل ڈھولکی کی تقریبات سے ہوا تھا۔
دلہن صبا رحمان نے فنکشن میں ایمن منال کلوزٹ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا۔ صبا اور ماذ اپنے خاص دن پر بہت خوش تھے۔ جبکہ دونوں بہنیں منال خان اور ایمن باقی خاندان والوں اور شوہروں کے ہمراہ کافی خوش دکھائی سے رہی تھیں.