4 مہینے سے ہنی مون منا رہی ہوں۔۔ ایمن سلیم نے خوش گوار شادی شدہ زندگی کا کیا راز بتا دیا؟

image

“کیارا اڈوانی تو میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میری شکل ان سے ملتی ہے“

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ ایمن سلیم کا جنھوں نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا۔ ایمن سلیم نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعداگرچہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ لندن میں رہتی ہیں لیکن بہت جلد وہ پاکستان واپس آئیں گی کیونکہ انھیں اپنے وطن سے بہت محبت ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ شوبز یا اداکاری میں واپس آنے کا بالکل نہیں سوچ رہیں کیونکہ ان کی شادی شدہ زندگی کی اپنی مصروفیات ہیں اور وہ شوہر کو وقت دے رہی ہیں۔

ایمن سلیم کا اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اس وقت خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز نہیں بتا سکتیں کیونکہ ان کی شادی کو صرف 4 مہینے ہوئے ہیں اور ابھی ان کا ہنی مون پیریڈ چل رہا ہے البتہ شادی شدہ جوڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ سچا اور مخلص رہنا چاہئیے، ایک دوسرے کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے جب کہ وفاداری اور ایک دوسرے کا احترام بھی لازمی ہے۔

You May Also Like :
مزید