اگر شوہر آپ کو اذیت دیتا ہے تو ماں بن کر اسے ۔۔ عینی جعفری نے لڑکیوں کو شادی میں کی جانے والی غلطیوں پر کھری باتیں سنا دیں

image

معروف شوبز اداکارہ عینی جعفری کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں مگر آج کل وہ ڈراموں میں دکھائی نہیں دیتی۔

عینی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شادی شدہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

عینی جعفری کا کہنا ہے کہ ایسے لڑکے سے شادی کرنے آپ کا حق ہے جو اچھا ہو اور آپ کا خیال رکھے۔

اداکارہ عینی جعفری نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں خاص طور پر خواتین کو شادی سے متعلق مشورے بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر منگیتر، شوہر یا لڑکا جس کو فیملی نے آپ سے ملوایا ہے اگر وہ آپ کو مارتا یا کسی بھی طرح اذیت دیتا ہے تو وہ نہیں بدلے گا، پہلے مارا ہے تو بعد میں زیادہ مارے گا اور اگر نہیں مارے گا تو اچھا ہے وہ بدل گیا ہے۔

عینی جعفری نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ ایسے لڑکے سے شادی کریں جو اچھا ہے، آپ اس کی والدہ نہ بنیں کہ میں اس کو ٹھیک کروں گی وہ ان کی والدہ کا کام تھا وہ آپ کا کام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عینی جعفری فروری 2014 میں فارس رحمان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

You May Also Like :
مزید