ایشوریہ رائے کی بیٹی ارادھیا بچن کی تازہ تصویر نے لوگوں کو کیسے حیرت میں مبتلا کردیا؟ دیکھئے نئی تصاویر

image

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کی صاحبزادی آرادھیا کی نئی تصویر مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

آرادھیا کی اکثر بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا کرتی تھیں مگر اب ان کی تازہ ترین تصویر مقبول ہورہی ہے جس میں وہ کافی بڑی اور بالکل اپنی والدہ کی طرح خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

ایشوریہ اور ابھیشیک کے ہمراہ خوبصورت سفید رنگ کے لہنگے میں ملبوس آرادھیاریڈ کارپٹ پر آتے ہی سب کی توجہ سمیٹی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آرادھیا کے اس نئے روپ کا موازنہ ان کی ماں ایشوریا سے کیا جارہا ہے۔

ایکس صارفین نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ ماں اور بیٹی کے درمیان حیرت انگیز مماثلت ہے، جو ایشوریہ کے 90 کی دہائی کے مشہور دور کی یاد دلاتی ہے۔

پرجوش مداحوں نے آرادھیا کی ساتھ ساتھ ایشوریہ کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس غیر معمولی مماثلت پرحیرت کا اظہار کیا۔

You May Also Like :
مزید