جادو ایک حقیقت ہے اور یہ ہر ۔۔ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اجے دیوگن کے ساتھ کیا عجیب و غریب واقعات رونما ہوئے؟ انکشاف کردیا

image

مشہور بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر نے فلم شیطان کی شوٹنگ کے دوران سیٹس پر غیر معمولی اور عجیب و غریب واقعات پیش آنے کا انکشاف کیا ہے۔

اجے دیوگن آج کل اپنی نئی ڈراؤنی فلم ’شیطان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، مذکورہ فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ جیوتھیکا سراوانن اور آر مادھاون اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ آر مادھاون پہلے اجے دیوگن اور جیوتھیکا سراوانن کے گھر میں پناہ لیتے ہیں اور اس کے بعد اپنی شیطانی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان کی بیٹی کو جادوئی عمل کے ذریعے اپنے قابو میں کر کے انہیں خوفزدہ کرتے ہیں۔

اجے دیوگن انٹرویو میں بتایا کہ میں نے فلموں کی شوٹنگ کے دوران بہت سارے عجیب واقعات کا تجربہ کیا ہے پہلے ہم جب فلموں کی شوٹنگ کُھلی جگہوں پر کرتے تھے تو وہاں بہت سے غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اپنے شوبز کیریئر کے پہلے 10سے 12 سالوں میں تو ہم نے ایسے بہت زیادہ واقعات دیکھے ہیں۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ میں ایسے کافی تجربات سے گزرا ہوں اب ایسی چیزوں میں کتنی حقیقت ہے اس حوالے سے میرے پاس کوئی خاص علم نہیں ہے لیکن میں اپنی زندگی میں بہت کم ہی ایسے لوگوں سے ملا ہوں جو جنّات کی موجودگی یا پھر ایسی شیطانی اور جادوئی چیزوں پر یقین نہ رکھتے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے شیطان فلم میں کام کرنے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ کالا جادو ایک حقیقت ہے اور یہ ہر ثقافت میں پایا جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید