میں ان پڑھ ہوں لیکن بیوی پڑھی لکھی ہے۔۔ امیر ہونے کے باوجود بیٹا پرانے کپڑے کیوں پہنتا ہے؟ اکشے کمار کے نجی زندگی سے متعلق چند انکشافات

image

"ہمارے بیٹے کے پاس تمام آسائشیں ہیں لیکن وہ سادہ زندگی گزارتا ہے. یہاں تک کے کپڑے بھی سیکنڈ ہینڈ یعنی دوسروں کے استعمال ہوچکے پہنتا ہے. اسے اداکار نہیں بننا بلکہ فیشن کی فیلڈ میں جانا چاہتا ہے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے مشہور ایکشن ہیرو اکشے کمار کا جنھوں نے پچھلے دنوں بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے نئے ٹاک شو میں شرکت کی اور اپنے بیوی بچوں سے متعلق گفتگو کی.

اکشے کمار نے بتایا کہ ان کے 21برس کے بیٹے آروو نے پندرہ برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ پڑھنے لکھنے کا شوقین ہے اور اکیلا رہنا پسند کرتا ہے. آروو لندن کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔ ٹوئنکل نے بیٹے کی پرورش سادہ انداز میں کی ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔ جبکہ بیٹی نیتارا کو اچھا پہننے اوڑھنے کا شوق ہے۔

"میں خوش قسمت ہوں کہ میری شادی ٹوئنکل سے ہوئی۔ میں تو ہاتھوں سے مزدوری کرتا ہوں زیادہ پڑھا نہیں ان پڑھ ہوں. لیکن ٹوئنکل دماغ والی ہیں۔ میری 11 سالہ بیٹی نیتارا نے ذہانت اپنی ماں سے لی ہے۔

واضح رہے کہ اکشے اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی. شادی سے پہلے ٹوئنکل کھنہ مشہور اداکارہ تھیں لیکن شادی کے بعد انھوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا. اکشے اور ٹوئنکل کا بیٹا آروو 2002 میں پیدا ہوا جس کے بعد 2012 میں ان کی بیٹی نیتارا پیدا ہوئی۔50 برس کی ٹوئنکل کھنہ نے 2022 میں لندن کی گولڈ اسمتھ یونیورسٹی سے افسانہ نگاری میں ماسٹرز کیا تھا.

You May Also Like :
مزید