یوم پاکستان کے دن کے موقع پر نامور شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا جن میں مقبول پاکستانی گلوکار علی ظفر کی والدہ بھی شامل ہیں۔
علی ظفر کی والدہ کنول امین کو یوم پاکستان کے موقع پرتمغۂ امتیاز سے نوازا گیا جس پر گلوکار نے خوشی کا اظہار کیا۔
علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی والدہ کنول امین کو تمغۂ امتیاز ملنے کے بعد ان کی تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ایسی خاتون کے بیٹے کے طور پر میرا دل فخر سے سرشار ہے جس نے تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیا اور بے شمار قربانیاں دیں۔
گلوکار نے مزید لکھا ہے کہ آج یومِ پاکستان پر والدہ کو ستارۂ امتیاز ملا۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔