عاطف آج ہیں، ممکن ہے کل نہ ہوں ۔۔ علی ظفر نے عاطف اسلم سے جھگڑے سے متعلق خاموشی توڑ دی، انٹرویو میں کیا کہا؟

image

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے جھگڑے سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

علی ظفر سے دوران انٹرویو احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ لوگ آپ کے اور عاطف کے درمیان جھگڑے یا خراب تعلقات کے بارے میں باتیں کرتے ہیں کیا یہ سچ ہے؟

ساتھی گلوکار عاطف اسلم سے لڑائی کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دونوں پہلے ایک ساتھ اُٹھتے بیٹھتے تھے لیکن اب دونوں ہی اپنی زندگی میں مصروف اور کامیاب کیریئر ہے۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ فنکاروں کو ہمیشہ آپس میں مل جل کر رہنا چاہیے، ایک دوسرے سے دشمنی یا مقابلے بازی نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمیشہ کے لیے یہاں نہیں ہے، میں آج ہوں کل نہیں ہوں گا ایسے ہی عاطف بھی آج ہے ممکن ہے کل نہیں ہوگا، یہی ہوتا آیا ہے۔

انہوں بتایا کہ میں نے عاطف اسلم سے بات کی لیکن میں اس بارے میں لوگوں کو نہیں بتاؤں گا کیونکہ وہ میرے پاس امانت ہے تاہم اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر انسان ایک دوسرے سے مختلف ہے اور سب کا زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ہے، ہوسکتا ہے کہ ہمارا کسی چیز کو لیکر ایک دوسرے سے اختلاف ہو لیکن یہ ہی چیز ہم کو منفرد اور خوبصورت بناتی ہے اور عاطف کی اپنی ایک دنیا ہے اسے اس میں رہنا پسند میں اس چیز کی قدر کرتا ہوں۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ فنکاروں کو آپس میں خوشگوار ماحول رکھنا چاہئے اور نئے ٹیلنٹ کو بھی جگہ دینی چاہئے تاکہ نیا کام سامنے آسکے۔

You May Also Like :
مزید