دلہا کی بھابھی ہو کر پرانا جوڑا پہن لیا۔۔ کیا واقعی عالیہ بھٹ نے آننت امبانی کی شادی میں ڈیڑہ سو سال پرانی ساڑھی پہنی؟

image

جہاں امبانی خاندان کی شادی میں بین الاقوامی شخصیات کی تصویریں وائرل ہوئیں وہیں شادی میں کس نے کیا پہنا اس موضوع پر بھی سوشل میڈیا پر گفتگو کی جارہی ہے.

شلوکا مہتا جو مکیش امبانی کی بڑی بہو اور آکاش امبانی کی ہیں، اپنے دیور اننت امبانی کی شادی میں انھوں نے پرانا لباس پہنا.

جہاں اس شادی پر کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا وہاں خاندان کی بڑی بہو کا پرانا جوڑا پہننا لوگوں کو تشویش میں مبتلا کرگیا. البتہ بھارتی میڈیا ہے مطابق شلوکا مہتا نے اپنی شادی کا لباس پہنا جو کہ کافی مہنگا اور خوبصورت ہے.

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو اس وقت حاملہ بھی ہیں، میرون رنگ کے سندھی اسٹائل کے لباس میں شادی میں آئیں.

دیپیکا کا ‘سندھوری آہنا انارکلی سیٹ‘ ڈیزائنر کرن تورانی کی لگژری کلیکشن کا حصہ ہے جسے دیپیکا پڈوکون کیلئے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اس جوڑے کی قیمت تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے جو پاکستانی 16 لاکھ سے زیادہ بنتے ہیں. واضح رہے دیپیکا کے شوہر اور مشہور اداکار رنویر سنگھ سندھی ہیں اور اس موقع پر دیپیکا نے سسرال کلچر کو اپنایا.

عالیہ بھٹ نے امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کے لئے 160 سال پرانی ساڑھی کا انتخاب کیا. یہ ساڑھی گجرات میں خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر سے تیار کی گئی ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ساڑھی منیش ملہوترا کی خاص آرکائیو ویو کلیکشن سے لی گئی ہے جس میں بھارت کی ثقافتی میراث کی عکاسی کی گئی ہے.

اس 6 گز کی 99 فیصد خالص چاندی اور تقریباً 6 گرام اصلی سونا استعمال کیا گیا ہے۔ آننت امبانی کی شادی کے ایک فنکشن میں عالیہ نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی تیار کردہ سیاہ رنگ کی ساڑھی بھی زیب تن کی.

You May Also Like :
مزید