گانا گانے والی اب سننے سے بھی محروم ہوگئیں۔۔ الکا یاگنک خطرناک بیماری کا شکار! مداحوں کو کیا مشورہ دیا؟

image

"کچھ ہفتے پہلے جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے کچھ سُنائی دینا بند ہوگیا. لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ میں اتنے دن سے کہاں ہوں اس لئے ہمت کرکے آج بتا رہی ہوں"

یہ کہنا ہے بھارت میں کئی دہائیوں تک مختلف فلموں میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ الکا یاگنک کا جنھوں نے حال ہی میں خود کو لاحق ہونے والی بیماری کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی.

الکا یاگنک نے انکشاف کیا کہ انھیں sensorineural hearing loss نامی بیماری ہوگئی ہے جس میں اکثر مریض ایک یا دونوں کان کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں.

الکا یاگنک نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں اور سب سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ اس مرض سے بچ سکیں.

You May Also Like :
مزید