شوہر پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہار گئے۔۔ عنبر خان پر طلاق کے بعد کیا مصیبت آن پڑی تھی؟

image

"سابق شوہر کے پاس مکان کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہیں تھے. ان کا کیس عدالت میں گیا اور پھ طلاق کے بعد پتا چلا کہ شوہر کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کیس ہار گئے ہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ اور یوٹیوبر عنبر خان کا جنھوں نے ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی نجی زندگی کے متعلق بھی گفتگو کی.

عنبر خان نے انکشاف کیا کہ عدالت نے مجھے صرف 24 گھنٹے دیے تھے کہ گھر سے جو کچھ لے جانا ہے وہ لے جاؤں ورنہ میرا سامان ضبط کرلیا جائے گا.

میں نے پریشانی کی حالت میں پولیس اور مالک مکان سے سب سے التجا کی کہ کچھ پیسے رکھ لیں اور گھر خالی کرنے کے لیے 1 مہینے کا وقت دے دیں لیکن کسی نے میری مدد نہیں کی اس وقت ایک دوست نے سمجھایا کہ بس اب کسی کے سامنے رونے کی ضرورت نہیں ہے۔

پھر میں نے مقررہ وقت میں کیسے اپنے گھر کا سارا سامان دوسری جگہ منتقل کیا اس پر آج بھی اللّٰہ کی شکر گزار ہوں طلاق کے وقت میری 2 بیٹیاں تھی، جن میں سے ایک اُس وقت 12سال اور دوسری 4 یا 5 سال کی تھی۔

You May Also Like :
مزید