اداکاری سے زیادہ پڑھانے کا شوق ہے آمنہ ملک کس چیز کی دکان کھولنا چاہتی ہیں؟ دلچسپ گفتگو

image

"پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو اسکول ٹیچنگ شروع کردی کیونکہ مجھے ٹیچر بننے کا بہت شوق تھا. اگر دوبارہ چانس ملے تو ایک بار پھر ٹیچر بننا پسند کروں گی۔‘

یہ کہنا ہے اداکارہ آمنہ ملک کا جنھوں نے نائٹ شو ود ایاز سموں میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے متعلق گفتگو کی.

آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ مجھے صبح صبح مارکر اور کلاس میں اسٹیشنری کی خوشبو اچھی لگتی ہے اور یہ خواہش بھی ہے کہ ایک بہت بڑا بُک اسٹال بھی کھولوں۔

مارننگ شو کے حوالے سے آمنہ نے انکشاف کیا کہ 12 سال پہلے مارننگ شو اس طرح شروع ہوا کہ تین تلوار پر کسی لڑکی کا حادثہ ہوا تھا جس پر احتجاج کیا گیا اس وقت میں بہت آگے آگے تھی اسی دوران کسی صحافی نے مجھے دیکھ کر کہا کہ یہ لڑکی بہت اچھا بولتی ہے جس کے بعد مجھ سے رابطہ کیا گیا اور مارننگ شو آفر کیا گیا.

ٹیلیویژن کی دنیا میں آنے کے متعلق آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے گھر سے اجازت لینے میں بہت وقت لگا لیکن دو گھنٹے کا شو تھا تو مشکل سے ہی سہی لیکن اجازت مل گئی تھی

You May Also Like :
مزید