عامر خان نے پہلی شادی میں کتنی رقم خرچ کی تھی؟ پوری کہانی سن کر بھی لوگ یقین نہ کرسکے

image

"میں نے تین گواہوں کی موجودگی میں رینا کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی. یہ ہماری خفیہ شادی تھی جو بہت سستی تھی"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا جو اپنی پہلی شادی کے اخراجات کا ذکر رہے تھے.

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں 211 نمبر کی بس میں بیٹھا اور 50 پیسے کا ٹکٹ خریدا. باندرہ اسٹیشن ویسٹ پر اترا، پل پار کیا اور ہائی وے کی طرف چل پڑا اور پھر گرہا نرمان بھون میں داخل ہوا، جہاں شادی رجسٹرار کا دفتر ہے، اس طرح میری پہلی شادی پر میرا 10 روپے سے بھی کم خرچہ ہوا۔

البتہ رینا دتہ سے محبت کی شادی صرف 16 برس ہی چل سکی اور 2002 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی.

You May Also Like :
مزید