رکشے میں سفر کرتا ہے لیکن مجھ سے گاڑی نہیں لیتا۔۔ عامر خان کے بیٹے ایسا کیوں کرتے ہیں؟

image

"میرا بیٹا جنید مجھ سے گاڑی لینے سے انکار کردیتا ہے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا جنھوں نے حال ہی میں بیٹے جنید خان کے بارے میں شکوہ کیا. جنید خان ان دنوں فلموں میں اداکاری کررہے ہیں اور اس کے باوجود رکشے میں سفر کرتے نظر آتے ہیں.

والد کے اس شکوے پر جنید خان نے کہا کہ میں ممبئی میں سفر کیلئے کار نہیں لینا چاہتا بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ ہی ٹھیک ہے. پاپا چھوٹی چیزوں کے ذریعے بڑے سودے کرلیتے ہیں. میں اچھی طرح سفر کرتا ہوں، اکثر رکشے میں چلا جاتا ہوں، ممبئی میں رکشے پر گھومنا آسان ہوتا ہے اور پارکنگ کی فکر بھی نہیں ہوتی۔

جنید خان نے مزید کہا کہ میں اپنا مقام تلاش کررہا ہوں، مجھے فیملی کی سپورٹ حاصل ہے اور کسی جانب سے کوئی دباؤ بھی نہیں ہے۔

You May Also Like :
مزید