تم جیسوں کی وجہ سے سب پر عزاب آیا ہے، مشہور ماڈل آمنہ الیاس نے ایسا کیا کر دیا کہ لوگوں نے ان کو عزاب کا سبب قرار دے دیا

image

معروف ماڈل آمنہ الیاس جن کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں کیا جاتا ہے مگر مختلف برانڈ کی پسندیدگی کے باوجود آمنہ الیاس اپنے لباس اور انداز کے سبب اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں ۔ مگر جیسا کہ کہتے ہیں کہ بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا تو ان کا انداز اکثر ایک جانب تو سوشل میڈيا بریگیڈ کو آمنہ الیاس کی پوسٹ پر گولے داغنے پر مجبور کر دیتا ہے تو دوسری طرف اسی سبب آمنہ الیاس کی پوسٹ وائرل بھی ہو جاتی ہیں

آمنہ الیاس کی حالیہ تصاویر گزشتہ دنوں آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اورنج کلر کے ایک سوٹ تصویر لگا ئی جس میں آمنہ الیاس پہلے سے زيادہ اسمارٹ نظر آرہی تھیں مگر ان کی ان تصاویر میں نظر آتے ان کے جسم کے کچھ حصوں نے سوشل میڈيا صارفین کے جزبات کو بری طرح مجروع کیا اور وہ کمنٹ پر مجبور ہو گۓ

سوشل میڈيا صارفین کے تبصرے آمنہ الیاس پر تنقید کے نشتر برساتے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ " سب کچھ تو اتار دو کیا بچا پیچھے " جب کہ کچھ افراد نے ان کی رنگت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ ان کو کالی بلی قرار دے یا جب کہ کچھ اقراد نے پاکستان میں آنے والے سیلاب اور تباہی کا ذمہ دار ہی آمنہ الیاس کو قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ " تم لوگوں کی وجہ ہی سے تو یہ عزاب آیا ہے تمھارے ماں باپ نے تمھاری یہ تربیت کی ہے کیا " جب کہ کچھ افراد نے تو قانون کو بھی اپنے ہاتھ میں فیصلہ کر لیا اور کہا کہ " ہر گزرتے وقت کے ساتھ پاکستانی اداکااؤں کے کپڑے چھوٹے سے چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں ۔ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو اس انڈسٹری کو ہی بند کر دیتا "

کچھ افراد نے تو دعائيں تک دے ڈالیں ، ان کا کہنا تھا کہ " حیا عورت کا زيور ہے آپ نے تو حد ہی کر دی ہے ، اللہ آپ کو ہدایت دے اس سے قبل کہ اس کا موقع نہ رہے "

آمنہ الیاس کی راۓ آمنہ الیاس کا یہ ماننا ہے کہ ہر عورت کو اپنی مرضی کے کپڑے پہننے اور اپنی مرضی سے زندہ رہنے کا حق حاصل ہے اور کسی اور انسان کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اس پر تنقید کر سکے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں بھی آمنہ الیاس نے لوگوں کی تنقیدکی کبھی پروا نہیں کی اور یقینا اس بار بھی ایسا ہی ہو گا

You May Also Like :
مزید